کاروار:22؍نومبر (ایس او نیوز) مہاراشٹرا کے رتنا گری سے منگلورو کو سپلائی کی جارہی مچھلی لاریوں کو تعلقہ کے دو مقامات پر کرناٹکا کے ماہی گیروں نے روک دیا تو مچھلی سپلائی کرنے والی لاریاں نہ گوا نہ منگلورو کا رخ کرتے ہوئے پیچیدگی کا شکار ہوکر وہیں کھڑے رہنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
ریاست سے گوا جانے والی مچھلی لاریوں پر پابندی عائد کئے جانےسے گواحکومت کے فیصلے کی مذمت میں مقامی ماہی گیروں نے سخت رویہ اپنایا ہواہے۔ کچھ دن پہلے ریاست کی سرحد پر راستہ روکو احتجاج کے بعد لگاتار گوا سے آنے والی مچھلی لاریوں کو واپس بھیجا جارہاہے۔ بدھ کو بھی رتناگری سے گوا ہوتے ہوئے منگلورو جانے والی ایک مچھلی سپلائی لاری مدگا مقام پرپہنچی تو مقامی ماہی گیروں نے لاری کو روک کر واپس گوا جانےکہا۔ لیکن لاری ڈرائیور کاروار واپس ہوکر کدرا روڈ ،ہلیال سے ہوتے ہوئے منگلور و جانےکی کوشش کی تو گوارجسٹریشن نمبر دیکھ کر بالنی مقام پر عوام نے لاری کو روک کر واپس بھیجا۔ بیت کھول وغیرہ کے ماہی گیروں کو اطلاع ملی تو لاری کا پیچھا کرتے ہوئے گوا سرحد میں پار کئے۔
گوا سے ہی آنے والی مچھلی لاری یہاں سے واپس گوا میں داخل ہوئی تو پولس لاری کے کاغذات کے بہانے ہراساں کرنے لگی۔ ضروری دستاویزات بتانے کے لئے کہا گیا ڈرائیور نے لاکھ سمجھایا کہ یہ مچھلی گوا سے ہی لائی گئی ہے۔ مگر پولس بضد رہتے ہوئے داخلہ سے انکار کیاتو لاری ڈرائیور کنگال ہوکر وہیں کھڑا رہا اور گوا حکومت کے فیصلے پر اپنی بے اطمینانی کا اظہار کیا۔ وہیں ماہی گیروں نے سوال بھی اٹھایا کہ کرناٹک سے جانے والی ہر لاری کی بہت باریکی سے جانچ کی جارہی ہے اور روک رہے ہیں جب کہ مہاراشٹرا کے رتناگری سے نکل کر گوا سے ہی ہوکر کاروار میں داخل ہونے والی لاری کی جانچ ہوئی یا نہیں ۔ یا صرف کرناٹکا کی ہی لاریوں کے ساتھ سختی کی جارہی ہے؟ اس سلسلے میں حکومت گوا جواب دینےکامطالبہ کیا ہے۔
ریاست کی مچھلی لاریوں پر پابندی عائد کی گوا حکومت سے لاکھوں روپئے کا نقصان ہورہاہے، مچھلی بیوپاری اور ماہی گیروں نے طئے کیاہےکہ جب تک گوا کی سرکار اپنے فیصلے کو بدل نہیں لیتی تب تک گوا سے آنے والی لاریوں کوروک دیں گے۔ فیصلے کو سختی سےنافذ کرنےکےلئے ماہی گیروں نے تین چار ٹیموں کی تشکیل کرتے ہوئے بیت کھول، مدگا جیسے مقامات پر پہرہ دیتے ہوئے گوا سے آنے والی مچھلی لاریوں کو روک رہے ہیں۔ ماہی گیر بالکل کسی زبردستی ، دھونس دھاندلی کو جگہ نہ دیتے ہوئے اطمینان کے ساتھ ڈرائیور کوحالات سمجھا کر واپس کررہے ہیں۔ صرف دن میں ہی نہیں بلکہ رات میں بھی پہرہ دیاجارہاہے۔
مچھلی لاریوں نے بدلا راستہ : ساحلی پٹی پر گوا کی مچھلی لاریوں کو روکے جانے سے احتیاطی قدم اٹھاتے ہوئے مچھلی لاریوں نے اپنا راستہ بدل لیا ہے۔ گوا سے کاروار میں داخل ہوکر منگلورو جانے کے بجائے بیلگام کی قومی شاہراہ سےہوتےہوئے ملناڑ سے ہوکر منگلورو پہنچنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔